وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی جانب سے یونیورسٹی کی ترقی اور بہتری کے لیے کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ ایم این اے کی وائس چانسلرسے گفتگو
اسلامیہ یونیورسٹی کی معاشی مشکلات کے خاتمے کیلئے منتخب نمائندے اپنا کردار ادا کریں۔وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران
بہاولپور: وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ سے ملاقات،یونیورسٹی کے نئے تعلیمی سال،مالیاتی پیکج سمیت دیگر معاملات پر گفتگو، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے
ایم این اے و سینئر سیاستدان ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ملک و قوم کا اثاثہ ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی جانب سے یونیورسٹی کی ترقی اور بہتری کے لیے کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے لئے خصوصی مالیاتی پیکج کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔
وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تعلیمی معیار پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی معاشی مشکلات کے خاتمے کے لئے منتخب نمائندے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں داخلہ مہم جاری ہے، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے فیسوں میں کمی کی گئی ہے۔






