ساہیوال ( یو پی اے) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ پاکستان کے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے پیپلز پارٹی سارے پاکستان میں بھاری اکثریت سے عام انتخابات میں کامیاب ہو گی زمینی حقائق بڑی تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں آئندہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہوگا. یہ بات انہوں نے پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال کے صدر ذکی چوہدری کے ساتھ لاہور میں ہونے والی ملاقات کے دوران کی.
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ 45 دن کے اندر پنجاب میں تنظیم سازی مکمل کی جائے اور عوام سے قریبی رابطہ رکھیں آئندہ پنجاب میں پیپلز پارٹی حیران کن رزلٹ دے گی انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام پیپلز پارٹی کے ضلعی صدور براہ راست اپنے مسائل مجھے ارسال کریں اس سلسلے میں ان کے موبائل نمبر میرے پاس ہوں گے اور میرا موبائل نمبر ضلعی صدور کے پاس ہوگا. اب وقت آگیا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ہر صوبہ میں مضبوط کیا جائے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں آئندہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں بھی بھرپور حصہ لے گی ہر یونین کونسل میں اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی .
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے ونگز کو بھی مزید مضبوط اور فال بنایا جائے آئندہ آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی سندھ اور بلوچستان کے علاوہ پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں بھی کامیاب ہوگی.






