20 February 2026

ساہیوال ،سڑک تعمیر نہ ہونے پر ایم پی اے نوید خان اور احتجاجی مظاہرین کے درمیان تلخ کلامی

ساہیوال( یو پی اے) ساہیوال ہڑپہ میں سڑک تعمیر نہ ہونے پر مسلم لیگی ایم پی اے نوید خان لودھی اور احتجاج کرنے والوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی احتجاجی مظاہرین کی ہنگامہ آرائی یقین دہانی کے بعد احتجاجی مظاہرین منتشر ہو گئ، واقعات کے مطابق ہڑپہ میں کونسل موڑ روڈ کی تعمیر نہ ہونے پر وہاں کے لوگوں نے شدید احتجاج کیا جب ایم پی اے نوید خان وہاں پر پہنچے تو انہوں نے اپنا احتجاج مزید تیز کر دیا اور نعرے بازی شروع کر دی

جس پر ایم پی اے نے انہیں بتایا کہ سڑک کی تعمیر اور اس پر لک تارکول ڈالنے کے لیے ابھی موسم ٹھیک نہیں ہے یہ اپریل کے آخر پر کام کیا جاتا ہے جس پر احتجاج کرنے والے مزید مشتعل ہو گئے اور ایک شخص نے کہا کہ ایم پی اے کہ اس بیان کی ویڈیو بناؤ جس پر تلخی مزید بڑھ گئی اور ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی پہنچ گئی اور اس طرح احتجاج ختم کر دیا گیا ایم پی اے نوید خان نے کہا کہ جیسے ہی گرمی آئے گی سڑک کی تعمیر شروع کر دی جائے گی.