8 April 2026

تحریک انصاف کا کل پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کی قیادت کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کل پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے نمازِ جمعہ کے بعد دھرنا شروع کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ اجلاس میں یہ تجویز بھی زیر غور آئی کہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی حاصل ہونے تک دھرنا جاری رکھا جائے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ دھرنے میں پارٹی کی مرکزی قیادت اور ارکانِ پارلیمنٹ بھرپور شرکت کریں گے۔ مشاورتی اجلاس میں اپوزیشن کے اتحادی رہنما اور اپوزیشن لیڈرز بھی شریک ہوئے