28 March 2026

سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز کا ایمپریس بریج دریائے ستلج بہاولپور کا دورہ

بہاول پور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیکریٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے ہنگامی بنیادوں پر بہاول پور دریائے ستلج ایمپریس بریج اور ریسکیو پوسٹ ستلج ٹول پلازہ پر ریسکیو پوسٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر دیبا شہناز ہیڈ آف انفارمیشن اینڈ کمیونٹی سیفٹی، ریجنل ایمرجنسی افیسر ڈاکٹر عبدالستار بابر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو اہلکاروں سے ملاقات کی اور جاری آپریشن کی صورتِ حال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ریسکیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور متاثرہ آبادی کو فوری ریلیف اور امدادی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بہاول پور باقر حسین نے سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کو حالیہ سیلاب بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ حکومت پنجاب متاثرہ عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ریسکیو 1122 سمیت تمام ادارے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں