بہاول پور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیکریٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے ہنگامی بنیادوں پر بہاول پور دریائے ستلج سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہیڈ پنجند اور اس کے مضافاتی علاقوں کے ساتھ ساتھ تحصیل احمد پور شرقیہ میں سیلاب متاثرہ علاقہ دھوڑ کوٹ کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فرحان خالد رجسٹرار ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ،دیبا شہناز ہیڈ آف انفارمیشن اینڈ کمیونٹی سیفٹی، ریجنل ایمرجنسی افیسر ڈاکٹر عبدالستار بابر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
دورے کے دوران ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو اہلکاروں سے ملاقات کی اور جاری آپریشن کی صورتِ حال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ریسکیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور متاثرہ آبادی کو فوری ریلیف اور امدادی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بہاول پور باقر حسین نے سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کو حالیہ سیلاب بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر سردار خالد محمود وارن ایم پی اے نے ریسکیو اہلکاروں کی خدمات کو بے حد سراہا۔
ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ حکومت پنجاب متاثرہ عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ریسکیو 1122 سمیت تمام ادارے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں






