28 March 2026

بہاولپور گیریژن میں انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلباء وطالبات میں تقسیم اسناد کی تقریب

بہاول پور: بہاولپور گیریژن میں سمر 2025 میں آئی ایس پی آر کی انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلباء وطالبات میں تقسیم اسناد کی تقریب اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے غلام محمد گھوٹوی ہال عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوئی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر نے ملک بھر کے طلباءوطالبات کے لیے انٹرن شپ پروگرام کے انعقاد پر آئی ایس پی آرکے اقدام کو سراہا اور کہا کہ آئی ایس پی آر کی انٹرن شپ نے یونیورسٹی کے طلباءوطالبات کو قومی سلامتی کے تناظر میں میڈیا، کمیونیکیشنز اور سٹریٹجک تعلقات عامہ کا عملی تجربہ فراہم کر کے پاکستان کے مستقبل کے لیڈروں کو تیار کیا۔

اس موقع پر شریک طالب علم کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد علمی تعلیم کو حقیقی دنیا کے اطلاق کے ساتھ مربوط کرنا، اسٹریٹجک کمیونیکیشن میں مہارتوں کو فروغ دینا، پیشہ ورانہ ترقی کو بڑھانا، اعتماد پیدا کرنا اور قومی فرض کا احساس پیدا کرنا تھا۔ وائس چانسلر نے بہاولپور گیریژن اور آئی ایس پی آر کا گرمیوں کی تعطیلات کے دوران یونیورسٹی کے طلباءوطالبات کے لیے صحت مند اور نتیجہ خیز سرگرمی پر شکریہ ادا کیا۔ وائس چانسلر نے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اور ٹرانسپورٹ ڈویژن کی جانب سے طلباوطالبات کے لیے دی گئی سہولیات کو سراہا۔ اس موقع پر رجسٹرار محمد شجیع الرحمن، ڈاکٹر شہزاد احمد خالد ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، فاطمہ جنید ڈپٹی رجسٹرار پبلک افیئرزاور فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔