28 March 2026

ایم پی اے سعدیہ بلال کا باقر پور فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ

بہاول پور : ممبر صوبائی اسمبلی سعدیہ بلال نے باقر پور فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین میں امدادی سامان و اشیائے خود و نوش تقسیم کیں۔ انہوں نے بچوں اور خواتین سے بات چیت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم متحد ہے اور حکومت پنجاب متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔اس موقع پر بلال محمود ملک ایڈوکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔