28 March 2026

بری میں راجہ بابر علی ذوالقرنین کے اعزاز میں عشائیہ، کمیونٹی کی بھرپور شرکت

مانچسٹر (وسیم عباس) سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین خان کے صاحبزادے راجہ بابر علی ذوالقرنین کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب بری کی معروف کاروباری اور سیاسی شخصیات راجہ امتیاز شمیم آف پنجیڑی، راجہ خالد جمشد پنجیڑی اور راجہ عمر التزام آف پنجیڑی کی جانب سے منعقد کی گئی، جس میں کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تقریب میں حلقہ این اے-7 کے مختلف علاقوں بشمول پنجیڑی، بڑھنگ، بھمبر، دعورہ، پوٹھی، کلری، کسگمہ، دھماوہ، گورسیاں، گیگن موسی، غازی گڑھا، بھٹیاں، پھوٹھی، سوکاسن، سہلر سمیت دیگر دیہات سے کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ یہ تقریب ایک عوامی جلسے کی صورت اختیار کر گئی۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ بابر علی ذوالقرنین آئندہ حلقہ این اے-7 سے الیکشن میں حصہ لیں تو عوام ان کے شانہ بشانہ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چوہدری انوار الحق گزشتہ ساڑھے چار سال حلقے سے مکمل طور پر غائب رہے اور اسلام آباد میں اقتدار کے مزے لوٹتے رہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ بابر علی ذوالقرنین نے کہا:
“جس طرح پچھلے الیکشن میں میں نے چوہدری انوار الحق کی بھرپور حمایت کی اور ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، اس کے باوجود انہوں نے چار سال تک حلقے کو مکمل طور پر نظرانداز کیا۔ ہر بار وعدے کرتے ہیں لیکن پھر بدل جاتے ہیں۔ میرے اور میرے ووٹروں کو مسلسل نظرانداز اور ذلیل کیا گیا۔ اب انوار الحق کے ساتھ چلنا مشکل ہو چکا ہے۔ فیصلہ میرے ووٹرز اور سپورٹرز پر چھوڑتا ہوں، جو فیصلہ کریں گے میں اس پر مکمل عمل کروں گا۔”

تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض شہباز عارف نے سرانجام دیے جبکہ راجہ اکمل، راجہ مناف، راجہ شبیر، راجہ خضر، راجہ طاہر عاشق سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ خصوصی طور پر راجہ سونی نے اسپین سے شرکت کر کے تقریب کو رونق بخشی