31 August 2025
اہم خبریں وزیراعظم محمد شہباز شریف چین کے شہر تیانجن پہنچ گئے   |   پنجاب کے تمام متاثرین کا حق انہیں پہنچایا جائےگا ،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف   |   پاکستان کا پورٹ قاسم کے قریب میری ٹائم انڈسٹریل کمپلیکس کے لئے چینی سرمایہ کاروں کو ایک ہزار ایکڑ زمین الاٹ کرنے کا منصوبہ   |   وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر محمد کامران کی اکیڈیمک لیڈرشپ اور مینجمنٹ پروگرام میں شرکت   |   انتظامیہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں سیلاب سے بچاؤ کےلیے پوری طرح متحرک ہے۔ ڈاکٹر رانا محمد طارق   |   دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کا ریلا یکم ستمبر کو جنوبی پنجاب میں داخل ہوگا۔فواد ہاشم ربانی   |   ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نےا پپلی راجن تحصیل احمدپور شرقیہ میں فلڈ ریلیف انتظامات کا جائزہ لیا   |   انسداد ڈینگی کی احتیاطی تدابیر پرعمل کرتے ہوئے پانی کو ایک جگہ نہ ٹھہرنے دیا جائے.ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل   |   بہاولپور میں 4 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا جو 4 ستمبر تک جاری رہے گی،ڈپٹی کمشنر   |   اقوام متحدہ نے سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد جاری کردی   |  

پنجاب کے تمام متاثرین کا حق انہیں پہنچایا جائےگا ،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف

لاہور : وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے عوام سے اپیل کی ہے کہ سیلاب کے خطرات کی زد میں آنے والے علاقوں کے عوام انتظامیہ سے تعاون کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں ۔ آپ کے گھروں، فصلوں اور مویشیوں کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، سب کے نقصانات کا ازالہ کریں گے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اس وقت اولین ترجیح عوام کی جان کا تحفظ ہے، شہری انتظامیہ اور ریسکیو کرنے والے اداروں سے تعاون کریں ۔

مویشیوں اور املاک کے نقصانات کا شفاف تخمینہ لگا کر پنجاب کے تمام متاثرین کا حق انہیں پہنچایا جائے گا یہ مریم نواز کا وعدہ ہے ۔ خدارا سیلاب کی زد میں آئے علاقوں کے لوگ اس وقت اپنی اور اپنے بچوں کی زندگیوں کی حفاظت کو ترجیح دیں۔