31 August 2025
اہم خبریں وزیراعظم محمد شہباز شریف چین کے شہر تیانجن پہنچ گئے   |   پنجاب کے تمام متاثرین کا حق انہیں پہنچایا جائےگا ،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف   |   پاکستان کا پورٹ قاسم کے قریب میری ٹائم انڈسٹریل کمپلیکس کے لئے چینی سرمایہ کاروں کو ایک ہزار ایکڑ زمین الاٹ کرنے کا منصوبہ   |   وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر محمد کامران کی اکیڈیمک لیڈرشپ اور مینجمنٹ پروگرام میں شرکت   |   انتظامیہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں سیلاب سے بچاؤ کےلیے پوری طرح متحرک ہے۔ ڈاکٹر رانا محمد طارق   |   دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کا ریلا یکم ستمبر کو جنوبی پنجاب میں داخل ہوگا۔فواد ہاشم ربانی   |   ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نےا پپلی راجن تحصیل احمدپور شرقیہ میں فلڈ ریلیف انتظامات کا جائزہ لیا   |   انسداد ڈینگی کی احتیاطی تدابیر پرعمل کرتے ہوئے پانی کو ایک جگہ نہ ٹھہرنے دیا جائے.ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل   |   بہاولپور میں 4 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا جو 4 ستمبر تک جاری رہے گی،ڈپٹی کمشنر   |   اقوام متحدہ نے سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد جاری کردی   |  

دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کا ریلا یکم ستمبر کو جنوبی پنجاب میں داخل ہوگا۔فواد ہاشم ربانی

بہاول پور: دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کا ریلا یکم ستمبر کو جنوبی پنجاب میں داخل ہوگا۔انتظامیہ نشیبی علاقوں سے عوام کا انخلاء یقینی بنانے کے لئے سرگرم ہے اور پرائیویٹ کشتیوں کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔ایری گیشن زون بہاول پور نے دریائے ستلج میں پانی کی صورتحال جانچنے کے لئے24 فلڈ واچنگ کیمپس قائم کر دئے ہیں۔بہاولپور ڈویژن میں فلڈ فائٹنگ انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری فواد ہاشم ربانی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کمشنر بہاولپور مسرت جبیں، سپیشل سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو آفتاب پیرزادہ شریک ہوئے جبکہ ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق اور ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان خرم پرویز فلڈ ایریا سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری عبدالصبور ٹھاکر اور پی ایس او غلام سرور بھی اجلاس میں موجود تھے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کو محفوظ بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ضرورت پڑنے پر سیلاب سے غیر متاثرہ اضلاع سے مشینری اور افرادی قوت طلب کی جائیگی۔ انہوں نے زور دیا کہ نشیبی علاقوں سے آبادی کے نخلاء پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور سیلاب متاثرہ افراد کے کھانے اور مویشیوں کو چارہ فراہم کرنے کے مربوط انتظامات کئے جائیں۔فواد ہاشم ربانی نے کہا کہ افسران متواتر فیلڈ وزٹ جاری رکھیں۔ کمشنر بہاولپور مسرت جبیں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دئے گئے ہیں اور ہیڈ پنجند اور ہیڈ اسلام کے مقام پر بھاری مشینری پہنچا دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دریائے ستلج میں جنوبی پنجاب کی حدود سے ڈیڑھ لاکھ کیوسک اور ہیڈ پنجند سے ساڑھے چار لاکھ سے ساڑھے چھ لاکھ کیوسک پانی گزرنے کا امکان ہے۔ ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق نے بتایا کہ سیلاب سے 98 مواضعات متاثر ہو ئے ہیں۔ایک لاکھ سے زائد مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔مقامی آبادی کے انخلاء کے لئے20 کشتیاں استعمال کی جارہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان نے بریفنگ میں بتایا کہ ضلع کی حدود میں 8 لاکھ کیوسک پانی آنے کی صورت میں حالات کنٹرول میں رہیں گے البتہ سیلابی پانی 10 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرنے پر پاک فوج کی مدد کی ضرورت پڑے گی۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون نے بریفنگ میں بتایا کہ فلڈ میڈیکل کیمپس میں تمام ادویات موجود ہیں اور سیلاب متاثرین کے مویشیوں کو ونڈہ اور بھوسہ فراہم کیا جارہا ہے