لاہور: وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے پاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام سول سروسز اکیڈمی لاہور میں وائس چانسلرز کے لیے پانچ روزہ اکیڈیمک لیڈرشپ اور مینجمنٹ پروگرام میں شرکت کی۔ اس پروگرام کا مقصد تعلیمی شعبے کے قائدین کو دور حاضر کی جدید ترین مینجمنٹ اور لیڈر شپ سکلز سے آگاہی دینا تھا تاکہ ہائر ایجوکیشن کے شعبے میں درپیش چیلنجز کا موثر انداز سے مقابلہ کیا جا سکے ۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اس موقع پر سول سروسز اکیڈمی ، پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور اڑان پاکستان پروگرام حکومت پاکستان کے پائیدار ترقی سے ہم آہنگ اس تربیتی پروگرام کے انعقاد کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام بہترین تعلیمی قیادت اور نظم و نسق کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا۔