اسلام آباد( سید جنید حیدر)اقوام متحدہ نے پاکستان میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے ابتدائی طور پر 6 لاکھ ڈالر کی مالی امداد جاری کر دی۔اس حوالے سے اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ یو این ہنگامی امدادی فنڈ سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 6 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد جاری کی گئی ہے
نے بتایا کہ پاکستان میں گزشتہ 10 روز میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے مجموعی طور پر 400 افراد جاں بحق اور 190سے زائد زخمی ہوئے۔ جبکہ 20ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے۔ ترجمان نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں بنیادی ضروریات کی اشیاء کی شدید قلت ہے۔ سیلاب متاثرین کو پناہ گاہوں، طبی امداد کے لئے نقد معاونت، حفظان صحت کے سامان، پینے کے صاف پانی کی اشد ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خصوصی طور پر سیلاب متاثرین خواتین اور بچیوں کے تحفظ کے اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔
پاکستان میں 26 جون سے جاری مون سون کی شدید بارشوں اور سیلاب سے بہت زیادہ تباہ کاریاں ہوئی ہیں، مقامی حکام کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 798افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں