31 August 2025
اہم خبریں وزیراعظم محمد شہباز شریف چین کے شہر تیانجن پہنچ گئے   |   پنجاب کے تمام متاثرین کا حق انہیں پہنچایا جائےگا ،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف   |   پاکستان کا پورٹ قاسم کے قریب میری ٹائم انڈسٹریل کمپلیکس کے لئے چینی سرمایہ کاروں کو ایک ہزار ایکڑ زمین الاٹ کرنے کا منصوبہ   |   وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر محمد کامران کی اکیڈیمک لیڈرشپ اور مینجمنٹ پروگرام میں شرکت   |   انتظامیہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں سیلاب سے بچاؤ کےلیے پوری طرح متحرک ہے۔ ڈاکٹر رانا محمد طارق   |   دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کا ریلا یکم ستمبر کو جنوبی پنجاب میں داخل ہوگا۔فواد ہاشم ربانی   |   ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نےا پپلی راجن تحصیل احمدپور شرقیہ میں فلڈ ریلیف انتظامات کا جائزہ لیا   |   انسداد ڈینگی کی احتیاطی تدابیر پرعمل کرتے ہوئے پانی کو ایک جگہ نہ ٹھہرنے دیا جائے.ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل   |   بہاولپور میں 4 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا جو 4 ستمبر تک جاری رہے گی،ڈپٹی کمشنر   |   اقوام متحدہ نے سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد جاری کردی   |  

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نےا پپلی راجن تحصیل احمدپور شرقیہ میں فلڈ ریلیف انتظامات کا جائزہ لیا

بہاول پور: ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے تحصیل احمدپور شرقیہ کے علاقے پپلی راجن،بستی سڑی موضع بیٹ گنگا اور جھانگڑہ کے حفاظتی بندوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول پپلی راجن میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا بھی معائنہ کیا اور سیلاب سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات بارے بریفنگ لی۔ اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی خالد محمود بابر وارن، ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 باقرحسین سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بہاول پور میں مجموعی طور پر 27 فلڈ ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں اور تمام فلڈ ریلیف کیمپ سیلاب زدہ علاقوں سے باہر محفوظ مقامات پر قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں متاثرہ افراد کے لیے خوراک، طبی سہولیات، مویشیوں کے لیے ونڈا سمیت دیگر ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ تمام سرکاری ادارے سیلاب سے نمٹنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور بہاول پورضلعی انتظامیہ نے قابل تحسین اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اس لیے ممکنہ متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر یا حکومت پنجاب کی جانب سے بنائے گئے فلڈ ریلیف کیمپوں میں منتقل ہونے کی ہدایات کی گئیں ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے فوری طور پر محفوظ مقامات پر یا فلڈ ریلیف کیمپوں میں منتقل ہو جائیں۔ ڈپٹی اسپیکر نے بتایا کہ آئندہ تین سے چار روز سیلابی صورتحال کے حوالے سے نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے آبی جارحیت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ضلعی و ڈویژنل سطح پر تمام انتظامیہ ہائی الرٹ ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز سے نمٹا جا سکے۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق اور رکن صوبائی اسمبلی خالد محمود بابر وارن نے ریسکیو ایمرجنسی 1122 کی کشتی میں بیٹھ کر پتن بیٹ گنگاہ کے متاثرہ علاقہ کا معائنہ کیا اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی تلقین کی