تحریر:محمد عمران حیدر
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبے کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ وزیرِ اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد انہوں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منصوبے شروع کیے۔ ستھرا پنجاب پروگرام ہو یا صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی، ہونہار سکالرشپ ہو یا اپنا گھر اپنی چھت سکیم، سہولت بازاروں کا قیام ہو یا دھی رانی پروگرام، کسان کارڈ کا اجراء ہو یا مینارٹی کارڈ، ترقیاتی منصوبے ہوں یا کاروبار کے لییآسان قرضوں کی فراہمی، ماحول دوست اقدامات ہوں یا گرین پنجاب منصوبہ، تجاوزات کا خاتمہ ہو یا سڑکوں کی تعمیر و مرمت، ہر میدان میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف عوام کو سہولیات فراہم کرنے اور صوبہ کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئی ہیں۔اپنی ان تھک محنت،میرٹ کی پاسداری،ٹھوس اور نتیجہ خیز عملی اقدامات اور سب سے بڑھ کر اپنے صوبہ کے عوام کی دن رات خدمت نے انہیں مقبول ترین لیڈر بنا دیا ہیوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا دورہ جاپان صوبے کی ترقی کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے دورے کے دوران جاپان کے مختلف شعبہ جات میں ترقی کے میکنزم کا خصوصی مشاہدہ کیا جس کا مقصد پنجاب میں شعبہ جاتی ترقی کو پروان چڑھانا اور عوام الناس کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ دورے کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے جاپان کو ہائبرڈ کاروں کی پنجاب میں تیاری اور اسمبلنگ کی دعوت دی۔ انہوں نے ٹوکیو میں کار سازکمپنی کیہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے کارسازکمپنی کیایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ سیملاقات کی، ملاقات کے دوران الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اور اسمبلنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاؤہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے جاپان کے بین الاقوامی امور کے سینئر نائب وزیر سے بھی ملاقات کی، وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے جاپان کو ہائبرڈ کاروں کی صوبے میں تیاری اور اسمبلنگ کی دعوت دی۔ وزیر اعلی پنجاب نے جاپان کے شہر یاکو ہاما کا دورہ بھی کیا جو اپنے بنیادی ڈھانچے، ٹراسپورٹ کے نظام، توانائی اور جدید ڈیزائن کے لیے مشہور ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جاپان کے متعدی علاج کے عالمی شہرت یافتہ ہسپتال نیشنل سنٹرفار گلوبل ہیلتھ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جاپان میں رائج صحت و علاج اور ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم کو پنجاب میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جدید ہائی ٹیک جاپانی مشینری، آلات اور طریقہ علاج پنجاب کے سرکاری صحت کے نظام میں رائج ہوگا۔ نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کو بھی جاپان میں رائج صحت کے نظام کی طرز پر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو نیشنل سنٹر فار گلوبل ہیلتھ میڈیسن میں جگر کے علاج کے بارے میں بھی آگاہ کیاگیا۔ دورے کے دوران پنجاب میں ذیابیطس، جگر اور متعدی امراض کے علاج کے لئے جاپانی تحقیق سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے جاپان کے سب سے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ کیا اور اساہی کو، یوکوہاماسٹی، کانا گاوا، وا شیماکو، ہوڈوگاوا کو کے ویسٹ ٹریٹمنٹ سسٹمز کا معا ئنہ کیا۔ وزیراعلی پنجاب کو جاپان کے شہروں کے کوڑے کرکٹ، گندے پانی اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں کچرے کی ری سائیکلنگ، توانائی پیدا کرنے اور سیوریج سسٹم کے جدید طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جاپان کے یوکوہاما ویسٹ واٹر اور سالڈ ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ کیا۔یوکو ہاما ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کچرے کو جدید ٹیکنالوجی اور طریقوں سے ٹھکانے لگانے کا مثالی ادارہ ہے، جدید پلانٹ اور خودکار نظام کے ذریعے کچرے کو دوبارہ قابل استعمال بنانے والے اجزا کو الگ کیاجاتا ہے۔ صنعتی شہر ہونے کے باوجود یوکو ہاما اعلی ترین ماحولیاتی معیارات میں سرفہرست ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکوہاما کی ماحولیاتی اور شہری ترقی کے ماڈل کو پنجاب میں لاگو کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب پروگرام میں نئی جدت لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبہ میں ویسٹ ٹریٹمنٹ کے لیے جاپانی ٹیکنالوجی استعمال ہو گی۔ جدید ٹیکنالوجی سے کچرا وسائل کا ذریعہ بنے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز اور ان کے وفد کو یوکوہاما کے ٹاؤن ہال میں اربن ڈویلپمنٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں جدید ٹرانسپورٹ، ماحولیاتی منصوبہ بندی، انفراسٹرکچر اور سمارٹ سٹی ماڈلز پر روشنی ڈالی گئی۔ ملاقاتوں میں صوبہ پنجاب اور یوکوہاما کے درمیان سٹی ٹو سٹی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ اس تعاون میں ماحولیاتی بہتری، اربن پلاننگ، پبلک ٹرانسپورٹ، اور سمارٹ سٹی انفراسٹرکچر کے مختلف شعبے شامل ہیں۔وزیراعلیٰ نے روای اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) اور یوکوہاما کے اداروں کے مابین ممکنہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ پنجاب میں سڑکوں اور عمارتوں کے معیار کو جاپان کے برابر لانیکے منصوبے شامل ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈیری مصنوعات میں عالمی شہرت یافتہ جاپانی کمپنی موریناگا ہیڈکوارٹر اور پلانٹ کا دورہ کیا اور مِلک انڈسٹری کمپنی کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کا مشاہدہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے موریناگا کے تحقیق اور ترقی کے شعبوں کا بھی مشاہدہ کیا اور انہیں کمپنی کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے موریناگا مِلک انڈسٹری کے پنجاب میں بزنس ٹرینڈ کو قابل تحسین قرار دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ موریناگا کے ڈیری میں تجربات کو پنجاب میں ڈیری کے شعبے کی ترقی کے لئے ماڈل بنانا چاہتے ہیں۔

موریناگا کمپنی کو ڈیری مصنوعات کے حوالے پنجاب حکومت تمام سہولیات مہیا کرے گی۔ پنجاب میں ڈیری ڈویلپمنٹ اورایڈوانس پروٹین نیٹ ورک قائم کرنے کے لئے جاپانی کمپنیوں کا خیر مقدم کریں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ شیخوپورہ میں موریناگا کی سرمایہ کاری پنجاب اور جاپان کے فلیگ شپ شراکت داری کی واضح مثال ہے۔ موریناگا کی شراکت داری سے زراعت اور لائیو سٹاک سے وابستہ پنجاب کی 63 فیصدآبادی کو فائدہ ہو گا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ٹوکیو میں نیشنل پولیس ایجنسی ہیڈ آفس کا بھی دورہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نیشنل پولیس ایجنسی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو جاپان پولیس سسٹم کے نگران ادارے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایاگیا کہ نیشنل پولیس ایجنسی جاپان کے امپیریل گارڈز کی کارکردگی کی نگرانی کرتی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب پولیس کو جاپان پولیس کی طرز پر انفراریڈ اور الٹرا سانک ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹریفک مینجمنٹ، حادثات پر قابو پانے، موسمیاتی صورت حال سے عوام کو پیشگی آگاہ کرنے کے نظام سے پنجاب پولیس کو لیس کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ جاپان سیصوبے میں جاپان جیسی ترقی، صفائی، ماحولیات اور انفراسٹرکچر جیسی دیگر سہولیات اور بہترین نظام فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ سپر وزیرِ اعلیٰ کا دورہ جاپان انکی بحثیت وزیر اعلیٰ پنجاب کارکردگی کی طرح سپر ہے۔ پنجاب ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ پنجاب کی ترقی سے دیگر صوبوں کو بھی فایدہ ہو گا۔






