1 April 2026

چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتیں معشیت میں اہم مقام رکھتی ہیں ،شہباز شریف

اسلام آباد(یوپی اے)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سمال اینڈ میڈیم اینٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتیں ملکی ترقی و معشیت میں اہم مقام رکھتی ہیں ،چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے حوالے سے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے

اجلاس کو سمیڈا میں اصلاحات اور سمیڈا کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ ،وزیراعظم کی ہدایت پر 3 کروڑ روپے سالانہ تک کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو مائیکرو انٹرپرائزز کا درجہ دے کر سمیڈا کے دائرہ کار میں شامل کر لیا گیا ہے ،بریفنگ میں بتایا گیا کہ ویمن اینٹر پرینیورشپ پالیسی کا مسودہ تیار ہے جسے جلد وفاقی کابینہ میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا .

سمیڈا خواتین کے لئے خصوصی ڈیجیٹل پورٹل کا اجراء جلد کیا جا رہا ہے ،سمیڈا کے کریڈٹ اسکورنگ ماڈل کی تشکیل، برآمدات میں اضافے کی حکمت عملی اور ایس ایم ای کی سب -کنٹریکٹنگ کے قانونی فریم ورک پر کام کو آؤٹ سورس کیا جا چکا ہے
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سمیڈا وفاقی ادارہء شماریات کی مدد سے معیشت کے 20 شعبوں کا سروے کروا رہا ہے ،

اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر ، رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار، چاروں صںوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹریز اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔