1 September 2025
اہم خبریں وزیراعظم محمد شہباز شریف چین کے شہر تیانجن پہنچ گئے   |   پنجاب کے تمام متاثرین کا حق انہیں پہنچایا جائےگا ،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف   |   پاکستان کا پورٹ قاسم کے قریب میری ٹائم انڈسٹریل کمپلیکس کے لئے چینی سرمایہ کاروں کو ایک ہزار ایکڑ زمین الاٹ کرنے کا منصوبہ   |   وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر محمد کامران کی اکیڈیمک لیڈرشپ اور مینجمنٹ پروگرام میں شرکت   |   انتظامیہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں سیلاب سے بچاؤ کےلیے پوری طرح متحرک ہے۔ ڈاکٹر رانا محمد طارق   |   دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کا ریلا یکم ستمبر کو جنوبی پنجاب میں داخل ہوگا۔فواد ہاشم ربانی   |   ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نےا پپلی راجن تحصیل احمدپور شرقیہ میں فلڈ ریلیف انتظامات کا جائزہ لیا   |   انسداد ڈینگی کی احتیاطی تدابیر پرعمل کرتے ہوئے پانی کو ایک جگہ نہ ٹھہرنے دیا جائے.ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل   |   بہاولپور میں 4 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا جو 4 ستمبر تک جاری رہے گی،ڈپٹی کمشنر   |   اقوام متحدہ نے سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد جاری کردی   |  

پاکستانیوں کیلئے یوکے شیوننگ اسکالرشپس کی درخواستیں آج سےکھل گئیں

 

اسلام آباد(یو پی ا ے)پاکستان سمیت دنیا بھر کے  نوجوان  پروفیشنلز کے لیے  یوکے شیوننگ اسکالر شپس کی درخواستیں  آج  سے کھل گئی ہیں

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے مطابق  اسکالرشپ کم ازکم 2 سال کا تجربہ رکھنے والے مڈکریئر  پروفیشنلز کے لیے ہے. اسکالرشپ میں ٹیوشن فیس، پروازیں، ویزا، رہائش اور  روزمرہ اخراجات کا الاؤنس شامل ہے

 برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہےکہ  شیوننگ پاکستان کے شاندار  مستقبل کے لیڈرز کے لیے لانچ پیڈ ہے۔ درخواستیں 5 اگست سے 7 اکتوبر 2025  تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

خیال رہے کہ شیوننگ اسکالرشپ برطانیہ کی حکومت کا ایک بین الاقوامی پروگرام ہے جو دنیا بھر کے باصلاحیت اور ابھرتے ہوئے نوجوان  پروفیشنلز کو  برطانیہ میں مکمل فنڈڈ ماسٹرز ڈگری حاصل کرنےکا موقع فراہم کرتا ہے, یہ اسکالرشپ برطانوی دفتر خارجہ، دولت مشترکہ اور اس کے دیگر شراکت دار اداروں کے ذریعے مالی اعانت فراہم کرتی ہے۔