31 August 2025
اہم خبریں وزیراعظم محمد شہباز شریف چین کے شہر تیانجن پہنچ گئے   |   پنجاب کے تمام متاثرین کا حق انہیں پہنچایا جائےگا ،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف   |   پاکستان کا پورٹ قاسم کے قریب میری ٹائم انڈسٹریل کمپلیکس کے لئے چینی سرمایہ کاروں کو ایک ہزار ایکڑ زمین الاٹ کرنے کا منصوبہ   |   وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر محمد کامران کی اکیڈیمک لیڈرشپ اور مینجمنٹ پروگرام میں شرکت   |   انتظامیہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں سیلاب سے بچاؤ کےلیے پوری طرح متحرک ہے۔ ڈاکٹر رانا محمد طارق   |   دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کا ریلا یکم ستمبر کو جنوبی پنجاب میں داخل ہوگا۔فواد ہاشم ربانی   |   ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نےا پپلی راجن تحصیل احمدپور شرقیہ میں فلڈ ریلیف انتظامات کا جائزہ لیا   |   انسداد ڈینگی کی احتیاطی تدابیر پرعمل کرتے ہوئے پانی کو ایک جگہ نہ ٹھہرنے دیا جائے.ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل   |   بہاولپور میں 4 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا جو 4 ستمبر تک جاری رہے گی،ڈپٹی کمشنر   |   اقوام متحدہ نے سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد جاری کردی   |  

ایشیا کپ : پاک بھارت میچ کے جعلی ٹکٹ انٹرنیٹ پر مہنگے داموں فروخت ہونے لگے

ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے میچ کے حوالے سے جہاں شائقین کرکٹ جوش و خروش سے منتظر ہیں وہیں آن لائن دھوکہ دہی کے واقعات بھی سامنے آنے لگے ہیں 

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا اور مختلف ویب سائٹس پر ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے جعلی ٹکٹ مہنگے داموں فروخت کیے جا رہے ہیں

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو گروپ اسٹیج کے دوران متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ٹکٹوں کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے, اسی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض جعلی ویب سائٹس نے اس میچ کے جعلی ٹکٹ فروخت کرنا شروع کر دیے ہیں۔

ایک آن لائن تلاش سے معلوم ہوا کہ کئی ویب سائٹس جو بعض اوقات سرچ انجنز پر اسپانسرڈ لنکس کے طور پر نظر آتی ہیں، مہنگے داموں جعلی ٹکٹ فروخت کر رہی ہیں۔ ایک ویب سائٹ پر صرف ایک ’وی آئی پی‘ پاس 11 ہزار درہم سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے، جب کہ ’جنرل ایڈمیشن‘ ٹکٹ کی قیمت 1500 درہم سے شروع ہو رہی ہے۔