31 August 2025
اہم خبریں وزیراعظم محمد شہباز شریف چین کے شہر تیانجن پہنچ گئے   |   پنجاب کے تمام متاثرین کا حق انہیں پہنچایا جائےگا ،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف   |   پاکستان کا پورٹ قاسم کے قریب میری ٹائم انڈسٹریل کمپلیکس کے لئے چینی سرمایہ کاروں کو ایک ہزار ایکڑ زمین الاٹ کرنے کا منصوبہ   |   وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر محمد کامران کی اکیڈیمک لیڈرشپ اور مینجمنٹ پروگرام میں شرکت   |   انتظامیہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں سیلاب سے بچاؤ کےلیے پوری طرح متحرک ہے۔ ڈاکٹر رانا محمد طارق   |   دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کا ریلا یکم ستمبر کو جنوبی پنجاب میں داخل ہوگا۔فواد ہاشم ربانی   |   ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نےا پپلی راجن تحصیل احمدپور شرقیہ میں فلڈ ریلیف انتظامات کا جائزہ لیا   |   انسداد ڈینگی کی احتیاطی تدابیر پرعمل کرتے ہوئے پانی کو ایک جگہ نہ ٹھہرنے دیا جائے.ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل   |   بہاولپور میں 4 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا جو 4 ستمبر تک جاری رہے گی،ڈپٹی کمشنر   |   اقوام متحدہ نے سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد جاری کردی   |  

اپوزیشن سے آٹے چینی سمیت تمام ایشوز پر گفتگو کیلئے تیار ہیں- بابر اعوان

اسلام آباد- مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کیساتھ آٹے اور چینی سمیت تمام ایشوز پر گفتگو کے لئے تیار ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پارلیمان کو روایات کے مطابق چلانے کے مطالبے پر اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں گے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جن روایات پر دنیا کی پارلیمان چلتی ہیں، ان پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ اپوزیشن کیساتھ آٹے اور چینی سمیت تمام ایشوز پر گفتگو کے لئے تیار ہیں۔

اس سے قبل اپنے خطاب میں (ن) لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پانچ اہم ایشوز پر اپوزیشن کے چھ ارکان کی جانب سے اظہار خیال کی اجازت مانگی تھی۔

انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ ایوان میں پہلے اپوزیشن اور پھر حکومت کی جانب سے اظہار خیال کی پرانی روایت کو اپنایا جائے۔ پچھلے دو سال سے ایک رکن حزب اختلاف اور دوسرا حزب اقتدار کی روش قابل قبول نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے اصل مسئلہ پس پشت چلا جاتا ہے اور ایوان میں تلخی کا ماحول بن جاتا ہے۔