20 February 2026

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ

مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2300 روپےمہنگا ہوکر 528562 روپے کاہو گیا،10گرام سونےکی قیمت 1972 روپے بڑھ کر 453156 روپے ہوگئی۔

جبکہ آج مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 120 روپے بڑھکر  8735 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 23 ڈالر مہنگا ہوکر5058ڈالر کا ہو گیا۔