8 April 2026

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹی پلس ون سیٹلمنٹ سسٹم کا کامیاب نفاذ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹی پلس ون سیٹلمنٹ سسٹم کا کامیاب نفاذ ہوگیا۔ پاکستان ٹی پلس ون سیٹلمنٹ سسٹم نافذ کرنے والا دنیا کا ساتواں ملک بن گیا

ایس ای سی پی کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں 9 فروری کے سودے 10 فروری کو کامیابی سےسیٹل ہوئے ۔ چیئرمین ڈاکٹرکبیر سدھو کہتے ہیں ٹی پلس ون سیٹلمنٹ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔

اس نظام کے نفاذ سے پاکستانی اسٹاک مارکیٹ جدید عالمی مارکیٹس کے ہم پلہ ہو گئی ۔ اسٹاک مارکیٹ میں شفافیت انتہائی اہم ہے اس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔