28 March 2026

پاکستانی ہونے کی وجہ سے یو اے ای ٹیم کے اوپنر کو بھارت سے واپس بھیج دیا گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شریک یو اے ای کرکٹ ٹیم کے اوپنر محمد زوہیب کو بھارت سے گھر بھیج دیا گیا

محمد زوہیب کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی ہونے کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا اور ورلڈکپ سے باہر کیا گیا۔ کرکٹر نے الزام لگایا تھا کہ ساری ٹیم مینجمنٹ کا تعلق بھارت سے ہے، پاکستانی ہونے کی وجہ سے انہیں ٹیم سے باہر نکالا گیا ہے۔ محمد ذوہیب نے اماراتی کرکٹ بورڈ سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اماراتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد ذوہیب کو نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں کی بنیاد پر بھارت سے دبئی واپس بھیجا گیا ہے۔ اس معاملے پر مزید تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی، اس مرحلے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔