8 April 2026

ایلون مسک نے مریخ کے بجائے پہلے چاند پر انسان کو بسانے کا اعلان کردیا

دنیا کے امیر ترین شخص اور سب سے بڑی خلائی کمپین اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے مریخ کے بجائے پہلے چاند پر انسان کو بسانے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایلون مسک نےکہا مریخ کے بجائے چاند تک آمد و رفت آسان ہے،دس دن میں ایک چکر مکمل ہوسکتا ہےجبکہ مریخ پرجانے کیلئے مہینوں کا سفر درکار ہے۔ اس لیے پہلا انسانی شہر چاند پر بسانے کا پلان بنایا ہے۔

انہوں نے کہا 2027 میں پہلا خلائی جہاز چاند پر اترے گا،اسپیس ایکس راکٹ اور دیگر خلائی مشنز پر ایک ہزار ارب ڈالر خرچ کرے گی۔