26 March 2026

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی منڈی کے ٹھیکیدار کو کام جلدمکمل کرنے کی آخری وارننگ

ساہیوال ( یو پی اے) ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ساہیوال کی عرصہ دراز سے زیر تعمیر منڈی کے ٹھیکیدار کو کام جلدازجلد مکمل کرنے کی لاسٹ وراننگ دے ڈالی اہل ساہیوال کی عوام نے ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کو خوب سراہا تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے ساہیوال شہر کے باہر منڈیاں منتقل کرنے کا پروجیکٹ التوا کا شکار تھا.

کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال شہر کے باہر زیر تعمیر منڈی کے آئے روز وزٹ کرتے مگر ٹھیکے دار نت نئے بہانے بنا کر کام کو لیٹ کرتا جا رہا تھا منڈیوں کی تعمیر مقررہ مدت میں نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر ساہیوال سمیع اللہ نے ٹھیکیدار سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے آخری ورننگ دے ڈالی اور کہا کہ تعمیر کا کام جلدازجلد مکمل کر دو ورنہ تم لوگوں کے خلاف نیب اور انیٹی کرپشن میں کیس دائر کر دیا جائے گا