8 February 2026

سوئی نادرن نے گھریلو صارفین پر زائد بلز بھیج کر غریب عوام پر گیس دھماکہ کر دیا

ساہیوال ( یو پی اے) محکمہ سوئی گیس حکام نے گھریلو گیس صارفین پر زائد ٹیکسز والے بلز بھیج کر غریب عوام پر گیس دھماکہ کر دیا مسلسل دوسرے مہینے بھی غریب صارفین کو اس مہنگائی کے دور میں ہزاروں روپے کا بل بھیج کر بجلی کے بلوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا صارفین پریشان غریب لوگوں کی بھاری بھرکم بلز موصول کرنے کے بعد چیخیں نکل گئیں کوئی شنوائی نہیں ہو رہی

زیادہ بل بھیجنے پر سوئی نادرن گیس کمپنی حکام نے چپ کا روزہ رکھ لیا اور کسی قسم کا جواب دینے سے انکار صارفین کو بل ادا ہی کرنے پڑیں گے ورنہ گیس میٹر اتار لیں گے سوئی گیس عملہ کی دھمکی،

تفصیلات کے مطابق دو ماہ سے مسلسل جن صارفین کا ماہانہ بل دو ہزار اتا تھا وہ بل اب 15 ہزار تک پہنچ چکا ہے جس سے غریب لوگوں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں اور وہ مجبورا لکڑیاں جلانے پر مجبور ہو گئے ہیں. سوئی گیس حکام کے ذرائع کے مطابق جو گھریلو صارفین 80 یونٹ گیس تک محدود رہیں گے ان کا بل غریبوں والا ائے گا جبکہ 80 یونٹ سے زائد گیس استعمال کرنے والوں کا بل امیروں والا ائے گا اس بل پر 3 ہزار روپے ٹیکس بھی ادا کرنا پڑے گا اور یہ مسلسل تین ماہ تک امیروں والا بل ائے گا یہ وفاقی حکومت نے کیا ہے اس لیے کسی بھی صارفین کا بل ہم ٹھیک نہیں کر سکتے

یہ سزا گھریلو صارفین کو ہر حال میں بھگتنی ہوگی سوئی گیس کہ اس ظالمانہ اقدام پر لاکھوں گھرانوں نے شدید احتجاج کیا ہے اور ان میں بے چینی پھیل گئی ہے انہوں نے وزیراعظم سے فوری نوٹس لینے کے مطالبہ کیا ہے