ساہیوال( یو پی اے) ضلع بھر میں لائیو سٹاک سیکٹر کی ڈیجیٹل نگرانی سخت، غیر رجسٹرڈ ٹیکنیشنز کے خلاف زیرو ٹالرنس، ویٹرنری سٹاف کی خصوصی ٹریننگ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر محکمہ لائیو سٹاک پنجاب نے ساہیوال میں بریڈنگ سروسز کو جدید خطوط پراستوار کرنے اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات تیز کر دیے لائیو سٹاک کمپلیکس جوگی چوک میں منعقدہ خصوصی ٹریننگ سیشن کی صدارت ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر عرفان مشتاق نے کی،
جس میں ویٹرنری آفیسرز، پیرا ویٹرنری سٹاف اور رجسٹرڈ پرائیویٹ اے آئی ٹیکنیشنز نے شرکت کی شرکا کو رجسٹریشن ایس او پیز، ہرڈ ٹرانسفارمیشن پروگرام اور ڈیجیٹل ڈیٹا انٹری سسٹم (SPMS-9211) پر واضح ہدایات جاری کی گئیں جبکہ کارکردگی کی سخت مانیٹرنگ کا عندیہ دیا گیا ڈاکٹر عرفان مشتاق نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ صرف رجسٹرڈ ٹیکنیشنز کو کام کی اجازت ہوگی، جعلی و غیر رجسٹرڈ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی






