بہاولپور(سٹاف رپورٹر) بہاولپور کے گنجان آبادشہری علاقے میں کچھوا نکل آیا، علاقہ مکین خوفزدہ ہو گئے، ریسکیو1122 نے فوری طور پر پہنچ کر کچھوے کو قابو کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے گجان آباد علاقے محلہ کجل پورہ نزد بوہڑ گیٹ میں ایک گھر کے باہر بڑے سائز کا کچھوا اچانک نمودار ہو گیا۔
علاقہ مکینوں نے خوفزدہ ہو کر فوری طور پر ریسکیو1122 کو کال کی ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر کچھوے کو قابو کر لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کچھوے کا وزن تقریبا 60 کلوگرام سے زائد ہے کچھوے کو(بہاولپور چڑیا گھر) شیر باغ میں وائلڈ لائف ڈائریکٹر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
علاقہ مکینوں نے اتنے بڑے سائز کے کچھوے کے نمودار ہونے پر حیرت اور تعجب کا اظہار کیا ہے






