13 April 2026
اہم خبریں پاکستان کوعالمی سطح پر اسلامی دنیا کی حقیقی آواز بننا ہوگا،مولانا فضل الرحمٰن   |   پاکستان کو امن کے لیے تعمیری کردار جاری رکھنا چاہیے،ترجمان پی ٹی آئی   |   وزیر خارجہ کے سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے رابطے، جنگ بندی کے عزم کو برقرار رکھنا ضرور قرار   |   کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کیخلاف دھرنا وزیر داخلہ کی یقین دہانی پر ختم   |   ایران،امریکا بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل، فریقین کا مذاکرات جاری رکھنے کا عندیہ   |   آسٹریلیا کی تاریخ میں پہلی بارخاتون جنرل کو فوج کی سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ   |   ایران اور امریکا کے درمیان کچھ دنوں کے اندر مذاکرات کا دوسرا دور ہوسکتا ہے،وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ   |   جنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر امریکی صدر نے مسیحیوں کے پیشوا کو جرائم پسند قرار دے دیا   |   اسلام آباد مذاکرات ایک ایونٹ نہیں ایک مسلسل عمل کا نام ہے، ایرانی سفیر   |   عوامی مقامات پر ایس او پیز کی مکمل پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ڈی سی رحیم یار خان   |  

پاکستان کو امن کے لیے تعمیری کردار جاری رکھنا چاہیے،ترجمان پی ٹی آئی

پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے امریکا ایران مذاکرات حتمی معاہدے کے بغیر ختم ہونا نا امیدی نہیں ۔ چند مسائل حل طلب رہ گئے ہیں مگر یہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔ پاکستان کو اپنا تعمیری کردار جاری رکھنا چاہیے

ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ سفارتی عمل ہمیشہ وقت لیتا ہے اس لیے امید نہیں چھوڑنی چاہیے۔ امریکا اور ایران نے مذاکرات میں نمایاں پیش رفت کا اعتراف کیا ہے۔ صرف چند اہم مسائل ہی حل ہونا باقی ہیں

پی ٹی آئی ترجمان نے مذاکرات میں پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہا ۔ کہا پاکستان نے بطور ریاست جنگ بندی کے ماحول کو ممکن بنایا اور دونوں ممالک نے پاکستان کی میزبانی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق پاکستان کو امن کے لیے تعمیری کردار جاری رکھنا چاہیے