13 April 2026
اہم خبریں پاکستان کوعالمی سطح پر اسلامی دنیا کی حقیقی آواز بننا ہوگا،مولانا فضل الرحمٰن   |   پاکستان کو امن کے لیے تعمیری کردار جاری رکھنا چاہیے،ترجمان پی ٹی آئی   |   وزیر خارجہ کے سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے رابطے، جنگ بندی کے عزم کو برقرار رکھنا ضرور قرار   |   کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کیخلاف دھرنا وزیر داخلہ کی یقین دہانی پر ختم   |   ایران،امریکا بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل، فریقین کا مذاکرات جاری رکھنے کا عندیہ   |   آسٹریلیا کی تاریخ میں پہلی بارخاتون جنرل کو فوج کی سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ   |   ایران اور امریکا کے درمیان کچھ دنوں کے اندر مذاکرات کا دوسرا دور ہوسکتا ہے،وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ   |   جنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر امریکی صدر نے مسیحیوں کے پیشوا کو جرائم پسند قرار دے دیا   |   اسلام آباد مذاکرات ایک ایونٹ نہیں ایک مسلسل عمل کا نام ہے، ایرانی سفیر   |   عوامی مقامات پر ایس او پیز کی مکمل پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ڈی سی رحیم یار خان   |  

وزیر خارجہ کے سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے رابطے، جنگ بندی کے عزم کو برقرار رکھنا ضرور قرار

نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان، ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاکان فیدان اور مصر کے وزیرخارجہ بدرعبدالعاطیٰ سے رابطہ کرکے اسلام آباد مذاکرات اور فریقین کے درمیان روابط کیلئے مسلسل کوششوں سے آگاہ کیا

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان سے رابطہ کیا، اسحاق ڈار نے اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے فروغ پر اتفاق کیا

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے میں پاکستان کے کردار اورتمام فریقوں کی جنگ بندی کے وعدوں پرعمل کرنے کی اہمیت پرزور دیا۔ اسحاق ڈار نے خطے میں امن واستحکام کو فروغ دینے کیلئے تمام سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا

دوسری جانب اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرخارجہ بدرعبدالعاطیٰ سے بھی رابطہ کیا اور فریقین کے درمیان روابط کیلئے مسلسل کوششوں سے آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے خطے میں امن واستحکام کیلئے بات چیت اور سفارت کاری کی ضرورت کا اعادہ کیا، کہا تمام فریقین کیلئے جنگ بندی کے اپنےعزم کو برقراررکھنا ضروری ہے

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاکان فیدان سے رابطہ بھی رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نےاسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا، ہاکان فیدان نےایران امریکامذاکرات میں سہولت کاری کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ ترک وزیرخارجہ نے تمام سفارتی کوششوں کیلئےاپنی حمایت کا اعادہ کیا اور اسحاق ڈار کو اس ماہ کے آخر میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کی دعوت دی۔