15 April 2026

ایران اور امریکا کے درمیان کچھ دنوں کے اندر مذاکرات کا دوسرا دور ہوسکتا ہے،وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ سفارتکاری کے دروازے کھلے ہیں،کچھ دنوں کے اندر مذاکرات کا دوسرا دور ہوسکتا ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کےمطابق علاقائی ممالک امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پرواپس لانے کیلئے کوشاں ہیں،دونوں جانب سے سخت بیانات کے باوجود سفارتکاری جاری ہے۔جنگ بندی میں توسیع کیلئے خطے کے ممالک امریکا سے رابطے میں ہیں۔

ایک اور رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا کہ امریکا مذاکرات کی ناکامی کے بعد ایران پر محدود حملوں پر غور کر رہا ہے