بہاول پور: اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ قانون کی ہونہار طالبہ قدسیہ بتول نے سلور میڈل حاصل کر لیا، قدسیہ بتول دختر جام غلام اصغر اکاؤنٹس آفسیر (ریٹائرڈ) ڈائریکٹوریٹ تعلقات عامہ بہاول پور نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بیسواں کانووکیشن میں شعبہ قانون میں سلور میڈل حاصل کیا۔ واضح رہے کہ قدسیہ بتول 2021 میں ایل ایل بی کی ڈگری سیکنڈ پوزیشن کے ساتھ پاس کر کے سلور میڈل کی حقدار قرار پائی تھیں۔
اسلامیہ یونیورسٹی شعبہ قانون کی ہونہار طالبہ قدسیہ بتول نے سلور میڈل حاصل کر لیا
