ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 22 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1381 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.44 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے کے اختتام پر ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1375 روپے ریکارڈ کی گئی تھی
ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1449 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.07 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے کے اختتام پر ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1448 روپے ریکارڈ کی گئی تھی
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1377، راولپنڈی 1370، گوجرانوالہ 1400 ، سیالکوٹ 1360، لاہور 1447، فیصل آباد 1400 ، سرگودھا 1403، ملتان 1392، بہاولپور 1393، پشاور 1353 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1300 روپے ریکارڈ کی گئی






