8 February 2026

یہ ہم سب کا ملک ہے، ہمیں مل کر اسے بچانا ہے،محمود اچکزئی

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ یہ ہم سب کا ملک ہے، ہمیں مل کر اسے بچانا ہے، وزیراعظم پارلیمنٹ کو مضبوط اور پالیسیوں کا مرکز بنائیں۔

اپوزیشن وفد نے پمز اسپتال میں خود کش حملے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ میڈیا سے گفتگو میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جو چیز ہمیں اکٹھا رکھے ہوئے ہیں اسے پھاڑ رہے ہیں۔ نا انصافی سے باپ اور بیٹے کا رشتہ نہیں چلتا ۔ یہ ہم سب کا ملک ہے،  ہمیں مل کر اسے بچانا ہے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم ظلم مٹانے نکلے ہیں، ظلم کے خلاف نکلنا ہے، عوام سے اپیل ہے جذباتی نہیں ہونا، ملک انتہائی خطرناک دور سے گزر رہا ہے، ظلم جتنا برداشت کرتے ہیں اتنا زیادہ ہوتا ہے، ملک ڈوب رہاہے،یہ ملک نہیں چلا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ لٹیروں نے 70سال سے ملک کو لوٹا ہے، سیاسی پارٹیاں معاہدہ کریں لٹیروں کو پارٹیوں میں نہ لیں، وزیراعظم پارلیمنٹ کو مضبوط کرائیں، پارلیمںٹ کو خارجہ، داخلہ پالیسیوں کا مرکز بنائیں