8 February 2026

کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں اور دیگر اسمگل شدہ سامان ضبط

ایف بی آر کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے کارروائی میں ساڑھے 23 کروڑ روپے مالیت کی نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں اور دیگر اسمگل شدہ سامان قبضے میں لے لیا

ایف بی آر ترجمان کے مطابق ضبط کی گئی گاڑیوں میں مختلف ماڈلز کی کاریں، ڈمپر ٹرک، باؤزرز اور ٹریلرز شامل ہیں ۔ اسمگل شدہ چھالیہ، ٹائرز، چائنا نمک، سولر بیٹریاں اور چاندی بھی قبضے میں لی گئی

ایف بی آر کے مطابق کامیاب کارروائیوں میں بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والےاداروں کےبروقت تعاون نےاہم کردارادا کیا۔ اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کے خلاف انفورسمنٹ کے سخت اقدامات جاری رکھے جائیں گے