گراںفروشی کا خاتمہ….بزدار حکومت کا اہم اقدام

تحرےر : عابد حسن رضوی

وزےر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے وےژن کے مطابق لوگوں کو سماجی اور معاشی سہولےات کی فراہمی کے لےے انقلابی اقدامات کےے جا رہے ہےں۔صوبہ بھر مےں گراں فروشی کے خاتمے کے لےے ناجائز منافع خوروں کے خلاف گھےرا تنگ کردےا گےا ہے۔ اس سلسلہ مےں صوبہ بھر کے انتظامی افسران اورپرائس کنٹرول مجسٹرےٹس کو متحرک کےا ہوا ہے تاکہ صارفےن کو رےلےف حاصل ہو۔انتظامی افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹرےٹس گراں فروشی کے خاتمہ کے لےے اچانک دکانوں پر اشےائے ضرورےہ کے نرخ چےک کررہے ہےں اور خلاف ورزی پانے پر موقع پر ہی جرمانہ کےا جارہا ہے۔ تھانوںمےں اےف آئی آر درج کرائی جا رہی ہےں اور نرخ نامے کے خلاف ورزی کرنے پر جےل بھی بھےجا جارہا ہے۔
بہاول پور ضلع کے ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنرز ، پرائس کنٹرول مجسٹرےٹس اور مارکےٹ کمےٹی کے افسران کی جانب سے علی الصبح سبزی منڈی مےں پھل اور سبزےوں کی نےلامی کی مانےٹرنگ کا عمل جاری ہے۔بہاول پور ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹرےٹس نے جون2019 سے20دسمبر تک 16161 دکانوں اور مارکےٹوں کے اچانک معائنے کےے جہاں 4246دکانوں پر خلاف ورزی پائی گئی جس پر موقع پر ہی8188750روپے جرمانہ عائد کےا گےا۔
مقررہ نرخ سے زائد اشےائے خوردونوش فروخت کرنے پر54دکانداروں کے خلاف متعلقہ تھانہ مےں اےف آئی آر درج کرائی گئیں اور149افراد کو جےل بھےجا گےا ۔بزدار حکومت کی ہداےت پر ضلع بھر مےں ذخےرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جارہی ہے اور اشےاءفروخت کرنے والوں کو واضح طور پر تنبےہ کی جارہی ہے کہ ذخےرہ اندوزی سے گرےز کرےں اور اشےائے خوردونوش مارکےٹوں مےں حکومت کے مقرر کردہ نرخ کے مطابق فروخت کرےں اور اس امر کی ےقےن دہانی کے لےے پرائس کنٹرول مجسٹرےٹس فعال انداز مےں کام کررہے ہےں ۔ حکومت کے اس اقدام سے ضلع بھر مےں روزمرہ استعمال کی اشےاءمقرر کردہ نرخ پر دستےاب ہےں۔ وزےر اعلیٰ پنجاب نے افسران کو ہداےت کی ہے کہ وہ عوام کو رےلےف پہنچانے کے لےے اوپن ڈور پالےسی پر عمل پےرا ہوں اور لوگوں سے براہِ راست ملاقات کرےں تاکہ ان کے مسائل حل ہوں ۔ اسی طرح افسران فےلڈ مےں دورے کررہے ہےں اور اشےائے خوردونوش کے نرخ نامے چےک کےے جا ئیںتاکہ علاقے مےں مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ ہو۔ ہمارا مذہب اسلام میں ناپ تول مےں کمی، ملاوٹ اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی ممانعت ہے ۔لہٰذا تاجران کو چاہئے کہ وہ ایمانداری سے کام کریں اسی میں ترقی و خوشحالی کا راز مضمر ہے۔
کمشنر بہاول پور ڈوےژن آصف اقبال چوہدری نے اپنا عہدہ سنبھالتے ہی تمام سرکاری اداروں کی کارکردگی کو فعال اور متحرک بنانے کا بےڑہ اٹھاےا ہے۔ وہ بذاتِ خود فروٹ اےنڈ وےجی ٹےبل مارکےٹ اور پرائس کنٹرول مجسٹرےٹس کی کارکردگی جانچنے کے لےے ڈوےژن بھر کا دورہ کررہے ہےں اور ان کی نگرانی مےں پرائس کنٹرول مجسٹرےٹس شبانہ روز مصنوعی گرانی کی لہر کو ختم کرنے مےں کامےاب ہوئے ہےں۔ بہاول پور ڈوےژن مےں کسی بھی مقام پر چلے جائےں وہاں چےنی، آٹا، دالےں ، گھی ، خوردنی تےل، سبزےاں اور پھل مقررکردہ نرخ پر دستےاب ہےں۔ اسی طرح سبزی منڈےوں مےں کسان پلےٹ فارم کی کارکردگی کا جائزہ لےنے کے لےے کمشنر بہاول پور ڈوےژن براہِ راست نگرانی کررہے ہےں۔ کسان پلےٹ فارم صارفےن کی سہولت کے لےے اےسا نظام ہے جس مےں کسان اپنے کھےتوں سے پھل اور سبزےاں براہِ راست فروخت کرتے ہےں۔اس مےکانزم کا بنےادی اکنامک فلسفہ کمےشن اےجنٹ کے کردار کو ختم کرنا ہے اور کسانوں اور صارفےن کے مابےن براہِ راست تجارتی روابط کو فروغ دےناہے۔

About umair

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *