15 February 2026

پی آئی اے کا پاکستان سےکینیڈا فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کرنے کافیصلہ

پی آئی اےنے رواں ماہ پاکستان سے کینیڈا فضائی آپریشن کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کرلیاہے،یہ اقدام بحراوقیانوس کوپارکرنےوالےخصوصی بوئنگ777لانگ رینج طیاروں کی ضروری میٹیننس  کیلئے اٹھایاگیا

ترجمان  کے مطابق یہ طیارے بغیر رکے 17 گھنٹے مسلسل پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تین ہفتوں کےلیےتکنیکی معائنے،پرزہ جات کی تبدیلی کےعمل سے گزارا جائے گا ۔طیاروں کی مرمت  کا مقصدمتوقع مسافروں کے رش سے پہلے اپنے طیاروں کو مکمل طور پر تیارکرنا ہے۔پی ائی اے اپنے مسافروں کو ہونے والی زحمت کیلئے معذرت خواہ ہے۔ تاہم مسافروں کی حفاظت اور طیاروں کی مکمل فٹنس ہے اولین ترجیح ہے۔