کراچی(یو پی اے)فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے 31 مارچ 2026 کو اختتام پذیر ہونے والی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا۔کمپنی نے 17.5 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا، جس کے نتیجے میں فی حصص آمدنی (ای پی ایس) 12.1 روپے رہی، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ 9.3 روپے فی حصص تھی۔
زیرِ جائزہ سہ ماہی کے دوران، ایف ایف سی نے 654 ہزار ٹن یوریا اور 166 ہزار ٹن ڈی اے پی تیار کی، جبکہ مارکیٹ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 42 ہزار ٹن ڈی اے پی درآمد بھی کی گئی۔ کمپنی کی یوریا اور ڈی اے پی فروخت بالترتیب 601 ہزار ٹن اور 182 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی۔ اس عرصے میں ایف ایف سی نے یوریا میں 58 فیصد جبکہ ڈی اے پی میں 63 فیصد مارکیٹ شیئر حاصل کیا۔
کمپنی نے اپنی کاروباری سرگرمیاں بغیر کسی تعطل کے جاری رکھیں اور تمام آپریشنز میں صحت و حفاظت کے اعلیٰ ترین معیارات کو یقینی بنایا۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کے لیے 8.5 روپے فی حصص کے حساب سے پہلا عبوری نقد منافع (ڈیویڈنڈ) منظور کر لیا ہے۔






