19 April 2026

صدر آصف زرداری کی پاک چین منصوبوں میں بیوروکریٹک رکاوٹیں ختم کرنے کی ہدایت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک چین منصوبوں میں بیوروکریٹک رکاوٹیں ختم کرنے اور تعلیمی نظام کو عالمی معیار کے مطابق ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایت کردی

وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے منصوبوں پر بروقت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے چینی اشتراک سے انفراسٹرکچر، صنعت اور معیشت کو مضبوط بنانے پر زور دیا اور کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹیں ختم، شفافیت اور سرمایہ کاروں کو سہولت دی جائیں۔ اجلاس میں توانائی، زراعت، لائیو اسٹاک، ماحولیات اور ایمرجنسی سسٹمز پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا

صدر مملکت نے محکموں کو چینی شراکت داروں سے قریبی رابطہ اور مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کی، انہو نے کہا کہ مفاہمتی یاداشتوں کو محض کاغذی کارروائی تک محدود رکھنے کے بجائے عملی نتائج میں تبدیل کرنا ناگزیر ہے، پاک چین شراکت داری کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جائے گا۔ پاک چین تعاون پاکستان کے لیے ایک سنہری موقع ہے، اس کے ذریعے صنعتی صلاحیت میں اضافہ کرکے سماجی و معاشی ترقی کو بھی نئی رفتار دی جا سکتی ہے