21 April 2026

محکمہ صحت پنجاب نے نجی میڈیکل کالجز میں داخلوں کی مخالفت کردی

محکمہ صحت پنجاب نے سماء ٹی وی کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے میرٹ کم کرنے کی مخالفت کردی اور پی ایم ڈی سی کو مراسلہ جاری کر دیاہے جس میں داخلے نہ ہونے کی وجہ زیادہ فیسیں قرار دی گئی ہے

مراسلے کے متن کے مطابق صوبائی داخلہ کمیٹی نے آج اجلاس میں میرٹ کی کمی پرغورکیا،پی ایم ڈی سی نے خالی نشستوں پر ایم بی بی ایس کا میرٹ 55 سے کم کر کے 52 فیصد مقرر کیا، تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کیلئے میرٹ میں کمی درست نہیں،پنجاب میں47,721 امیدوار ای ڈی کیٹ میں شریک ہوئے، 39,648 امیدوار 55 فیصد 42 ہزار 50 فیصد میرٹ پر پورا اترے، 7987 امیدواروں نے داخلے کے لیے درخواست دی، اہل امیدواروں کی بڑ‎ی تعداد اب بھی موجود ہے