عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے والد کے انتقال کے بعد کانسرٹ میں پرفارم کرنے پرتنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔
گزشتہ ماہ عاطف اسلم کے والد لاہور میں انتقال کرگئے تھے، والد کے انتقال کے اگلے ہی دن گلوکار نے کراچی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی مناسبت سے منعقدہ کانسرٹ میں پرفارم کیا تھا۔
ایک جانب گلوکارکے مداحوں کی جانب سے خوب سراہتے ہوئے کہا گیا کہ عاطف اسلم والد کے انتقال کے باوجود اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹے جبکہ دوسری جانب گلوکار کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔






