24 June 2026

حکومتی معاونت کے باوجود پاکستان ہاکی فیڈریشن مالی مشکلات سے دوچار

حکومتی معاونت کے باوجود پاکستان ہاکی فیڈریشن مالی مشکلات سے دوچار ہے۔ کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس ادا نہ کرنے والی فیڈریشن کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا دشوار ہے، پرو لیگ کے صرف ایک ایڈیشن کے لیے فیڈریشن کو مزید 10 کروڑ درکار ہیں ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے آئندہ برس ورلڈکپ کوالیفائر اور ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنا ہے۔ ایشین گیمزکے علاوہ کوالیفائی کرنے کی صورت میں ورلڈکپ میں بھی ٹیم نے شرکت کرنا ہے جب کہ اولمپک کوالیفائیرز میں شرکت بھی شیڈول میں شامل ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ان ایونٹس کے لیے 30 سے 35 کروڑ روپے ایک سال میں درکار ہیں ، پی ایچ ایف کو ایک سال کے لیے مجموعی طور پر کم از کم 45 کروڑ روپے اکٹھے کرنا ہے۔