13 May 2026

گریٹر مانچسٹر پولیس نے جنسی زیادتی کے واقعے میں پاکستانی کرکٹر حیدر علی کوضمانت پر رہا

مانچسٹر (وسیم عباس) گریٹر مانچسٹر پولیس نے جنسی زیادتی کے ایک مبینہ واقعے کی تحقیقات کے بعد پاکستانی کرکٹر حیدر علی کو ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق، 23 جولائی 2025 کو مانچسٹر کی حدود میں پیش آنے والے اس واقعے کی شکایت سوموار 4 اگست کو موصول ہوئی۔ تحقیقات کے بعد 24 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا، تاہم تفصیلی چھان بین کے لیے اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

 دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے تحقیقات مکمل ہونے تک کرکٹر حیدر علی کو معطل کر دیا ہے۔
انگلینڈ پولیس نے قومی کرکٹر حیدر علی کو  2 ہفتے بعد دوبارہ طلب کرلیا ہے اور اس دوران ان پر برطانیہ چھوڑنے پر پابندی ہے۔

یہ واقعہ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا۔ پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کے بلے باز حیدر علی مانچسٹر پولیس کے ایک کرمنل کیس میں شامل تفتیش ہیں جس کے باعث انہیں معطل کیا گیا ہے۔