اسلام آباد (سید جنید حیدر)پاکستانی نوجوانوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کا شاندار موقع، برطانیہ نے شیوننگ اسکالرشپ پروگرام 2025 کا آغاز کر دیا
یہ اسکالرشپ مکمل فنڈنگ کے ساتھ برطانیہ کی معروف جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے
اس میں ٹیوشن فیس، رہائش، ویزا، سفری اخراجات اور ماہانہ وظیفہ شامل ہے۔درخواست دینے کی آخری تاریخ 7 اکتوبر 2025 ہے، جبکہ آغاز 5 اگست سے ہو چکا ہے۔درخواست دہندہ پاکستانی شہری ہو، کم از کم دو سال کا تجربہ رکھتا ہو اور قیادت کی صلاحیت ہو۔
برطانوی ہائی کمشنر کے مطابق یہ پروگرام پاکستان کے ابھرتے لیڈرز کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے۔شیوننگ اسکالرشپ 1983 میں شروع ہوئی اور اب تک 60,000 سے زائد طلبہ اس سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔
درخواست فارم اور مزید تفصیلات برطانوی ہائی کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں






