21 June 2026

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو شبلی فراز اور عمر ایوب کیخلاف کارروائی سے روک دیا

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز کے خلاف کارروائی سے روکدیا

پشاور ہائیکورٹ نے شبلی فراز اور عمر ایوب کی نااہلی فیصلے کے خلاف درخواستوں پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو درخواست گزاروں کے خلاف مزید کارروائی سے روک دیا. عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن 5 اگست کے نوٹیفکیشن پر مزید کارروائی نہ کرے۔

فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار فیصل آباد کے انسداد دہشت گردی عدالت سے سزا یافتہ ہیں، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ فیصلے کے وقت درخواست گزار عدالت میں نہیں تھے اور درخواست گزار لاہور ہائیکورٹ میں سزاؤں کیخلاف اپیل کرنا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن نے بغیر سنے درخواست گزاروں کو نااہل قرار دیا

عدالت نے الیکشن کمیشن اوردیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتےہوئے سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی۔

واضح رہے 9 مئی کیسز میں سزاؤں کے بعد الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سینیٹر شبلی فراز اور ایم این اے عمر ایوب سمیت 9 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل کردیا تھا