بہاولپور(یوپی اے)وفاقی محتسب بہاولپور کے ایسوسی ایٹ ایڈوائزر چوہدری خالد نذیر اپنے دفتر وفاقی محتسب آفس بہاولپور میں اپنے دفتر میں 111 شکایات کی سماعت کی ،جس میں محکمہ نادرا، واپڈا،سوی گیس،پوسٹل لایف،زرعی بنک اور پاسپورٹ کے کیسز شامل تھے ،ایسوسی ایٹ ایڈوائزر آنے والے سائلین کو لاکھوں روپے کا ریلیف مہیا کیا،
ادارہ وفاقی محتسب کے اغراض ومقاصد اور وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کے نظریہ اور مشن کے بارے میں گفتگو کی اور سائلین کو ادارہ وفاقی محتسب کی افادیت کے بارے میں بتایا اور کہا کہ ہر شکایت کا فیصلہ ساٹھ دن کے عرصے میں بغیر کسی فیس اور وکیل کے میرٹ کی بنیاد پر کر دیا جاتا ہے اور وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملدرآمد بھی جلد ہی کروا دیا جاتا ہے۔
چوہدری خالد نذیر کے کلرک محمد عاصم نے سامعین کو ادارے کی کارکردگی پر مشتمل پمفلٹس اور لٹریچر بھی مہیا کیا اور کہا کہ وفاقی محتسب میں کسی بھی وفاقی ادارے کی بدانتظامی کے خلاف شکایت درج کروائی جا سکتی ہے جس پر فوری ایکشن لے کر سائلین کو انصاف دلانے کی بھرپور کوشش کی جاتی ہے۔
اعجاز احمد قریشی کے پروگرام “انصاف آپکی دہلیز پر”کے بارے میں بھی بتایا کہ دور دراز سے سائلین کو بہاولپور آنے کی بھی ضرورت نہ ہے بلکہ وفاقی محتسب آفس کے افسران خود دورہ کرتے ہیں اور لوگوں کو انکی دہلیز پر انصاف مہیا کرتے ہیں۔ وفاقی محتسب آفس میں درخواست سادہ کاغذ پر لکھ کر بذریعہ ڈاک، 50-A نور محل روڈ کے پتہ پر ارسال کر کے یا ای میل اور بلمشافہ بھی جمع کروائی جا سکتی ہے۔






