ملتان:یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ( پی آی ڈی )ملتان کے زیراہتمام سمینار منعقد ہوا جس میں مختلف شعبہ ہاۓ زندگی سے تعلق رکھنے والے دانشوروں ، صحافیوں ، اساتذہ، اور ریڈیوپروفیشنلز نے شرکت کی ،
سیمنار سے خطاب کرتے ہوۓ شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیا اور کہا کہ کشمیر عوام کی جہدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں سیمنار میں شریک شرکاء نے کہا بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حثیت ختم کرکے پورے خطے کو جیل میں تبدیل کردیا ہے جو عالمئ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور عالمی سطح پر کشمیر کے مسلے کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا گیا ہے سیمنار میں شریک شرکاء نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قراددادوں پر عمل درآمد کو یقینی بناۓ اور کشمیری عوام کو انکا حق خودارادیت دلانے کے لیے عملئ اقدامات کرۓ ۰سمینار کے اختتام پر شہداۓ کشمیر کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا پاکستان کشمیری عوام سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا ہر فورم پر آواز بلند کی جاتی رہے گی
سمینار میں بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کےشعبہ پولیٹیکل سائنس اینڈ پبلک ایڈمنسٹریشن کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نعیم محبوب، سینئر صحافی شوکت اشفاق، ظہور احمد دھریجہ، قاضی افتخار، ریڈیو پاکستان ملتان کی سینئر پروڈیوسر نسرین فرید، ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی ڈی عظمیٰ افضل ،پی آئی ڈی ملتان کی انچارج محترمہ صدف زہرا، ریڈیو پاکستان کے پروڈیوسر قمر ہاشمی ، احمد رضا اور دیگر شخصیات نے شرکت کئ






