19 June 2026

عمران خان سےملاقات کیلئے آنے والی ان کی بہنوں اور رہنماؤں کو پولیس نے چکری روڈ پر روکدیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کےلیے آنے والی ان کی بہنوں کو پولیس نے چکری روڈ پر روک دیا

پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان ، عظمیٰ خان، نورین نیازی اور  بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم خان کو  چکری روڈ پر روکا

تحریک تحفظ آئین کے رہنما محمود اچکزئی، رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ اور  شاندانہ گلزار کو  بھی روک دیا گیا۔

 اسی دوران سی پی او  راولپنڈی خالد ہمدانی اڈیالہ جیل پہنچ گئے جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

 پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اڈیالہ جیل اور اس کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور  پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی۔

گورکھپور  اور  داہگل پر پولیس ناکے قائم کردیے گئے، رائٹ منیجمنٹ فورس کے خصوصی دستے بھی تعینات ہیں۔

انتظامیہ نے راولپنڈی اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کے جلسے ،جلوس، ر یلیوں اور 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔