21 June 2026

جرمانے کا سامنا کرنیوالی شوگر ملز نے ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی

گٹھ جوڑ کر کے چینی مہنگی کرنے پر جرمانے کا سامنا کرنے والی 50 شوگر ملوں نے ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

مسابقتی کمیشن نے 2021 میں گٹھ جوڑ کر کے چینی مہنگی کرنے والی شوگر ملوں پر مسابقتی کمیشن نے کارٹلائزیشن ثابت ہونے پر 44 ارب روپے جرمانا عائد کیا تھا

شوگر ملز نے کمیشن کے فیصلے کے خلاف ٹربیونل سے رجوع کیا تھا جس نے مسابقتی کمیشن کو ہی کیس دوبارہ سننے کا حکم دیا تھا

مسابقتی کمیشن نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر ہونے کے بعد سماعت کی تاریخ 22 سے 25 ستمبر مقرر کر دی ہے۔

کمیشن نے کہا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے سماعت ملتوی کر رہے ہیں. 22 ستمبر سے مزید التوا کے بغیر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے گی