کراچی : وزارت بحری امور نے ایران اور خلیجی ممالک کے سفر کے لیے فیری سروس لائسنس کی منظوری دے دی ہے
ترجمان وزارت بحری امور کے مطابق سی کیپرز کو ایران اور خلیجی ممالک کے لیے فیری لائسنس کی منظوری دی گئی ہے
جنید انوارچوہدری کا کہنا ہےکہ آج بحری رابطےکی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے، فیری سروس سے زائرین اور مزدوروں کو سستا سفر میسر ہوگا۔
کراچی اور گوادر سے فیری سروس کا آغاز ہوگا۔ سمندری سفر محفوظ، آرام دہ اور قابلِ استطاعت بنایا جائےگا۔ پاکستان کی سمندری معیشت کو فروغ ملے گا
فیری سروس سے علاقائی سیاحت اور تجارت کو فروغ ملےگا، فیری سروس شروع کرنے کے لیےکوششیں تیز کر دی ہیں۔






