امریکا کی ریاست نیو جرسی میں 26 فٹ لمبی وہیل کشتی سے ٹکرا کر ہلاک ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکا کی ریاست نیو جرسی کے ساحل Barnegat Bay پر پیش آیا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سفید رنگ کی چھوٹی موٹر والی کشتی سمندر میں موجود تھی کہ اسی دوران 26 فٹ لمبی وہیل (مچھلی) کشتی سے ٹکرا کر زخمی ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کشتی کے گرد کالے رنگ کی وہیل کو دیکھا جاسکتا ہے کشتی سے وہیل ٹکرانے کے بعد وہیل کو سمندر میں تڑپتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
واقعے کے حوالے سے میرین میمل اسٹریڈنگ سینٹر کا بتانا ہے کہ زخمی ہونے والی وہیل مچھلی بعد میں ساحل کنارے مردہ حالت میں پائی گئی۔






